گجرات: ماں نے مسلسل رونے پر اپنے 3 ماہ کے بچے کو زیر زمین پانی کے ٹینک میں پھینک دیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر گجرات میں پیش آیا جہاں کرشمہ بگھیل نامی خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کا 3 ماہ کا بچہ کہیں کھو گیا ہے، خاتون کے شوہر نے پولیس میں بچے کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔
شوہر کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی اور بچے کی لاش گھر میں قائم زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی، 22 سالہ کرشمہ بگھیل کو پیر کی رات اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس کو اس کے تین ماہ کے بیٹے کی لاش زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی ابتدائی طور پر اسے حادثاتی موت کے طور پر درج کیا گیا، پوسٹ مارٹم میں ڈوبنے سے موت کی تصدیق کے بعد کیس نے چونکا دینے والا موڑ لیا۔ پولیس کا شک اس وقت بڑھ گیا جب کرشمہ کے واقعات کے ورژن میں کئی تضادات ظاہر ہوئے۔
پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی ،حسن اقبال جوئیہ
پولیس کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ماں نے ہی شیر خوار کو پانی کے ٹینک میں پھینکا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہےخاتون بچے کی پیدائش کے بعد سے ہی ذہنی اور جسمانی تکلیف سے دوچار تھی اور اس نے گھر والوں سے بچے کے مسلسل رونے کی شکایت بھی کی تھی۔