مالی فراڈ میں ملوث مجرم کو 10 ماہ قید ، 35 ہزار روپے جرمانے کی سزا
مالی فراڈ میں ملوث مجرم کو 10 ماہ قید اور 35 ہزار روپے جرمانے کی سزا
نائجیریا سے تعلق رکھنے والے آبی لائق نامی ملزم نے سال2022 میں انعام کا جھانسہ دے کر شہری سے 90 ہزار روپے ہتھیائے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر پیکا سپیشل کورٹ اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے آبی لائق کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 ماہ قید اور 35 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالتی احکامات کی روشنی میں مجرم کو سزا مکمل ہونے کے بعد واپس نائیجریا ڈیپورٹ کر دیا جائے گا۔
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں
دوسری جانب عدالت نے معصوم بچوں کا پورنو گرافی مواد شیئر کرنیوالے شیطان صفت مجرم کو سزائے قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں، سینئر سول جج فیصل آباد نے بچوں کے حوالہ سے فحش مواد شیئر کرنے کے مقدمے کی سماعت کی، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم آصف محمود رضا نے سال 2021 میں چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد مختلف واٹس ایپ گروپس میں شئیر کیا تھا جس پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم کے خلاف شکایت ایک عالمی ادارے نے کی تھی۔سینئر سول جج کریمنل ڈویژن فیصل آباد نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد آصف محمود رضا کو مجرم قرار دے دیا اور 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں