شکرگڑھ میں گھر کے سامنے سے ہمسایوں کے جانور کی رسی کھولنے پر ہونے والے جھگڑے نے دو جانیں نگل لی ہیں، مخالفین کی فائرنگ سے پانچویں اور دسویں کے طالب علم دو سگے بھائی قتل کردیئے گئے ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ورثا نے ہسپتال میں احتجاج کیا ہے.
شکر گڑھ کے نواحی گاؤں سلطان پور میں مقتول 10 سالہ شہیر اور 17 سالہ شہروز کے ماموں فیاض کا ملزمان سے جانور کی رسی کھولنے پر جھگڑا ہو گیا ہے، جس میں فیاض خان زخمی ہوا ہے، تاحال ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیرعلاج ہے، فریقین نے تھانہ نورکوٹ میں درخواست دی ہے، ابھی تک کوئی گر فتاری نہیں ہوئی ہے، ملزمان نے ہسپتال میں داخل مضروب فیاض خان کے بھانجوں پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے ۔ پولیس تھانہ نورکوٹ نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں ۔ ہسپتال میں مقتولین کے والد، والدہ اور دیگر ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کی ہے.
پولیس تھانہ نورکوٹ کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ اور درخواست کے بعد مزید کارروائی کریں گے.
محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال