ماؤں کا عالمی دن پاک فضائیہ کا دلکش پرومو جاری

ماؤں کا عالمی دن پاک فضائیہ کا دلکش پرومو جاری

باغی ٹی و ی : پاک فضائیہ کی جانب سے مدرز ڈے کے موقع پر ماں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پرومو جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آج جب پوری دنیا میں مدرز ڈے منایا جا رہا ہے، پاک فضائیہ کی خواتین نے بھی دنیا کی اس سب سے زیادہ پیار کرنے والی ہستی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اس دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک پرومو جاری کیا ہے جس میں آنے والی نسلوں کی تربیت میں ماں کے کردار کو سلام عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

یہ پرومو خصوصی طور پر میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ان پاکستانی ماؤں کے عزم و حوصلے کو خراج عقیدت ہے جو کورونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کے طور پراپنی بے لوث خدمات پیش کر رہی ہیں

Comments are closed.