مکینک اے سی ٹھیک کرنے کی بجائے چرا کر لے گیا

0
55

قصور
نواحی گاؤں میں اے سی مکینک اے سی ٹھیک کرنے کی بجائے آؤٹ ڈور پینل چرا کر لے گیا،یہ کیوں کہا کہ جلدی درست کرو اسے لئے چرایا،جو ہوتا ہے کر لو

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھائی ہتھاڑ میں محمد وسیم ولد محمد منور کے گھر ابرار احمد اے سی مکینک سکنہ ڈھولن اے سی ٹھیک کرنے آیا اور اے سی کے پرزے لے گیا کہ اسے دکان پر لیجا کر ٹھیک کرونگا تاہم چار دن گزرنے کے باوجود ٹھیک نا کیا تو وسیم نے اسے اے سی جلد ٹھیک کرنے کا کہا جس پر بات تو تکرار پر پہنچی اور وسیم اپنے گھر آ گیا مگر اسی رات وسیم کا آؤٹ ڈور پینل گھر سے چوری ہو گیا جس کا شبہ مکینک پر ہوا اور اسے کال ملائی تو اس نے کہا کہ میں نے ہی اے سی چوری کیا ہے تم نے مجھے تھانہ کی دھمکی کیوں دی تھی اب جو ہوتا ہے کر لو
مکینک کے ساتھ کال کی ریکارڈنگ وسیم نے کر لی تاہم مکینک پھر بھی اے سی واپس کرنے پر تیار نہیں
متاثرہ شحض نے ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں سے انصاف کی اپیل کی ہے

Leave a reply