عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،سپریم کورٹ

0
25
supreme court

عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں چینی کی قیمت مقررکرنے سے متعلق حکومتی اپیل پرسماعت ہوئی

شوگرملزکو 97 روپے ایکس مل ریٹ پرچینی فروخت کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی سپریم کورٹ نے کیس لاہورہائیکورٹ کوواپس بھجوا دیا، اور 15 روزمیں فیصلے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ حکومت اورملزکے ریٹ میں فرق پرمبنی رقم ہائیکورٹ میں جمع ہوگی،شوگرملزایکس مل ریٹ میں فرق پرمبنی رقم رضاکارانہ طورپرجمع کرائیں گی

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کا ایکس مل ریٹ 84،شوگرملزکا 97 روپے ہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ شوگرملزکی طرف سےصرف مچلکے جمع کرانا کافی نہیں ،متعلقہ کین کمشنر چینی کے اسٹاک اورفروخت کا ریکارڈ مرتب رکھیں،لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمت کا کیس زیرالتوا ہے،ہائیکورٹ نے حکومت کی مقررہ قیمت کیخلاف یکطرفہ حکم امتناع جاری کیا، عدالت کی ذمہ داری ہے کہ قانونی نقطے پر فیصلہ کرے، قیمتوں اور نفع نقصان کا تعین کرنا عدلیہ کی ذمہ داری نہیں ، ہائیکورٹس کی قیمتوں کے معاملے میں مداخلت غیر متعلقہ حدود میں داخلے کے مترادف ہے،عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کی تھی، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا حکومت کے پاس چینی کی قیمت مقرر کرنے کا مکمل اختیار ہے؟ چینی کی قیمت کا تعین فارمولہ کے تحت ہوتا ہے،شوگر ملز کا موقف ہے حکومت نے 104 روپے پر چینی امپورٹ کی،امپورٹ کی گئی چینی حکومت سبسڈی دے کر 89 روپے میں فروخت کرے گی،بات درست ہے یا غلط مگر عدالت نے اپنے اختیارات کو دیکھنا ہے،لاہور ہائیکورٹ کا عبوری حکم ختم کرکے کیس ریمانڈ کریں گے ،وکیل شوگر ملز مالکان نے کہا کہ عبوری حکم ختم کیا تو اس کا نقصان ہوگا، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ حکم امتناع ختم ہونے سے ملز کا نقصان ہوا تو کیا ریاست ازالہ کرے گی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ قیمتوں میں فرق کی رقم کسی ٹرسٹی کے پاس رہے کیس کا فیصلہ ہونے تک رقم ٹرسٹی کے پاس رہے گی،

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

نشہ نہ ملا تو سفاک باپ نے چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

Leave a reply