میکڈونلڈز نےبھارت میں اپنےکھانے کی تیاری میں ٹماٹرکا استعمال بند کردیا
امریکی فوڈ چین میکڈونلڈز نے شمالی اور مشرقی بھارت میں اپنے بیشتر آؤٹ لیٹس پر کھانے کی تیاری میں ٹماٹر کا استعمال بند کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی فوڈ چین نے فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی آئٹم میں ٹماٹر استعمال نہیں ہو گا اس کی وجہ ٹماٹر کی قیمتوں میں ہونے والا پانچ گنا اضافہ بتایاگیا ہے کیونکہ خراب موسمی حالات کی بنا پر فصل کی پیداوار متأثر ہوئی ہے، بھارت کے شمالی اور مشرقی علاقوں کے امریکی فاسٹ فوڈ سینٹرز میں کھانوں میں ٹماٹر نہیں دیئے جا رہے عالمی فاسٹ فوڈ چین نے کہا ہے کہ ٹماٹر کا استعمال بند کر دینے کی وجوہات میں معیاری مصنوعات کی عدم دستیابی اور قیمت میں تیزی سے اضافہ شامل ہیں۔
لیہ : اشیائے خوردونوش، نئی ریٹ لسٹ کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کے کچھ علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت 250 روپے فی کلو سے بھی اوپر چلی گئی ہےٹماٹر پورے بھارت کے کھانوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں اور ان کی قیمت میں اضافہ وسیع پیمانے پر مظاہروں کا باعث بن سکتا ہے، جیسے پہلے پیاز کی قیمت میں اضافے کے خلاف کیے گئے تھے۔ ان مظاہروں نے جنوبی ایشیا کے ملک میں حکومتوں کو واقعی گرا دیا ہے۔
پی ٹی آئی چئیرمین اقتدارمیں رہنے کیلئےکوئی بھی سمجھوتا کرسکتے ہیں،خرم دستگیر
6 جولائی کو شائع ہونے والے ریزرو بینک آف انڈیا کے محققین کے ایک مطالعہ کے مطابق، لاگت میں کمی بیشی سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مرکزی بینک کی کوششیں بھی متأثر ہوسکتی ہیں۔ اور مالی طور پر کمزور طبقات پر اس کے غیر متناسب اثرات ہوں گے ٹماٹر، پیاز، اور آلو ملک کے کنزیومر پرائس انڈیکس کمبائنڈ باسکٹ کا ایک چھوٹا حصہ ہیں لیکن ہیڈ لائن افراط زر کے اتار چڑھاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان کی قیمتوں میں اضافہ دیگر سبزیوں اور اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافے کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے مہنگائی اور غذائی تحفظ پر منفی اثر ہو سکتا ہے۔