مچھلی اور آلو کے کٹلس بنانے کی ترکیب
مچھلی اور آلو کے کٹلس
وقت : 40سے 50منٹ
تعداد : 15سے 17
اجزائے ترکیبی(الف) مقدار
مچھلی کے ٹکڑے (کوئی بھی سفید مچھلی) 350گرام
آلو آدھا کلو
ہر ا دھنیا (موٹا کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
سبز مرچیں (کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
ہرا پیاز (کٹا ہوا) 2کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ½چائے کا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر ½چائے کا چمچ
خشک انار دانہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
خشک بریڈ کرمز آدھا کپ
انڈے (پھینٹے ہوئے) 2عدد
لیموں کا رس 1چائے کا چمچ
اجزائے ترکیبی(ب) مقدار
بریڈ کرمز 2کپ
سادہ آٹا 1کپ
انڈے(پھینٹے ہوئے) 2عدد
تیل 3/4کپ
سجاوٹ کے لئے
ہرا دھنیا 1چھوٹی گٹھی
لیموں کے قتلے 6سے 8عدد
طریقہ کار :
مچھلی کے ٹکڑوں کو پانی کی تھوڑی سے مقدار میں 6سے 8منٹ تک ابال لیں اب انہیں ٹھنڈا کرکے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اورہڈیاں علیحدہ کرلیں۔ آلوابال کر پیس لیں۔ اب اجزائے ترکیبی (الف) ایک باؤل میں ڈالیں اس میں مچھلی اور آلو ڈال کر نرمی سے مکس کریں۔ اب بیضوی شکل کے 50گرام تک کے کٹلس بنالیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اجزائے ترکیبی (ب) سے آٹا لے کر کٹلس کو لپیٹیں پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر بریڈ کرمز لگائیں۔ پین میں تیل گرم کریں اورکٹلس کو شیلو فرائی کرتے ہوئے گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔ اب کچن ٹشو پہ رکھ کر خشک کریں۔ سبز دھنیے اور لیموں کے قتلوں سے سجا کر املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اب کٹلس بنانے کے لئے سمندری اوردریائی مچھلی استعمال کرسکتے ہیں لیکن سمندری مچھلی زیادہ بہتر ہے۔