مچھلیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران کتنا اضافہ ہوا؟ اہم خبر

0
29

ملک سے مچھلیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

ملک سے مچھلیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر2019ء میں مچھلیوں اور مچھلی کے گوشت سے بنے اشیاء کی برآمدات سے پاکستان کو 50.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔

اے پی پی کے مطابق یہ شرح گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں مچھلیوں اور مچھلی کے گوشت سے بنے اشیاء کی برآمدات سے پاکستان کو42.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مچھلی کےتیل کے حیران کن فوائد

دوسری جانب موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مچھلی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ناجائز منافع خور ، خود غرض ، مفاد پرست فش مافیا نے رہو، سنگھاڑا ، سول مچھلی سمیت دیگر اقسام کی قیمتوں میں 200 سے 300روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے مگر متعلقہ اداروںکا کسی بھی طرح چیک اینڈ بیلنس اور قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونے کے باعث مچھلی فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں

موسم سرماکے آغاز کے ساتھ ہی مچھلی کی فروخت بھی بڑھ گئی۔شہریوں نے حکومتی ارباب اقتدار سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شہریوں کو تاجر مافیا سے نجات دلانے کیلئے مناسب اقدامات کرے تاکہ انہیں موزوں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

Leave a reply