اداکار تنویر جمال جو کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ لڑرہے ہیں ان کی حالت کافی سیریس بتائی جا رہی ہے ان کے اہلخانہ نے تنویر جمال کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اداکار کی صحیتابی کے لئے دعا کریں ۔تنویز جمال کو 2016میں پتہ چلا کہ انہیں کینسر ہے انہوں نے اس مرض کی تشخیص ہوتے ہی اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے علاج کروایا اور صحیتاب ہو گئے ۔لیکن یہ صحیتابی بہت عرصہ نہ چل سکی اور تنویر جمال ایک مرتبہ پھر اس مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں ان کی حالت
تشویشناک بتائی جا رہی ہے کیونکہ ان کے اہلخانہ نے پرستاروں سے درخواست کی ہے کہ تنویز جمال کی صحتیابی کے لئے دعا کی جائے۔تنویر جمال کو جب دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص ہوئی تو انہیں جرمنی منتقل کر دیا گیا وہاں ان کا علاج چل رہا ہے ۔یاد رہے کہ جرمنی میں اداکار تنویر جمال کے بچے اور اہلیہ رہتی ہیں تنویر خود یہاں پاکستان میں رہتے رہے ہیں لیکن ہر چھ ماہ کے بعد وہ بیوی بچوں کے ساتھ ملنے کےلئے جرمنی جایا کرتے تھے ۔تنویر جمال نے پی ٹی وی کے بہت سارے ڈراموں میں اداکاری کی انہیں بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی ہی جانب سے بیسٹ ایکٹر کاایوارڈ بھی ملا۔تنویر جمال نے پرائیویٹ پروڈکشن میں سب سے پہلے ایکشن سے بھرپور میگا ڈرامہ سیریل ’گاڈ فادر‘ کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرکے اپنا نام بنایا ، یہ ڈرامہ پاکستان اور جاپان میں ریکارڈ کیا گیا۔