بھارت ، آسٹریلیا میچ؛ مداح گراؤنڈ گھس گیا

آئی سی سی نے برطانوی کرکٹ فین کے ورلڈ کپ میچز میں آنے پر پابندی لگا دی
0
110
world cup

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں متنازعہ فین گراؤنڈ میں آگیا جس کے بعد ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے جبکہ اتوار کو آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں چنئی میں مدمقابل ہیں اور اس میچ کے دوران برطانوی شخص ‘جاروو’ گراؤنڈ میں گھس گیا، جاروو بھارتی ٹیم کی جرسی پہنے ٹاس سے قبل پلیئرز کے پاس میدان میں آیا۔

تاہم سکیورٹی افسران نے جاروو کو روک کر اسے گراؤ نڈ سے باہر نکالا، جبکہ غیر متعلقہ شخص کے پلیئرز اینڈ آفیشل ایریا میں گھس جانے نے ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوال اٹھا دیے ہیں جبکہ دوسری جانب جاروو کے میدان میں گھس جانے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ناراض دکھائی دیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نوازشریف نے اپنے دور میں مہنگائی بڑھنے نہیں دی. مریم نواز شریف

پرویز خٹک نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کی حمایت کردی

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سابق لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے برطانوی کرکٹ فین کے ورلڈ کپ میچز میں آنے پر پابندی لگا دی ہے جبکہ واضح رہے کہ جاروو اس سے قبل انگلینڈ میں بھی اس طرح کی حرکتیں کر چکا ہے، اس پر انگلینڈ کے میدانوں میں بھی داخلے پر پابندی عائد ہے۔

Leave a reply