پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے جانے والے پاکستانی مداح شگاگو چاچا کو بھارتیوں کی جانب سے ہراساں کیا گیا جس کے بعد وہ پولیس کی گاڑی میں جا کر بیٹھ گئے
آئی سی سی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ جاری ہے، شگاگو چاچا، میچ دیکھنے کے لئے بھارت پہنچے تو انہیں بھارت میں کئی مقامات پر ہراساں کیا گیا، شگاگو چاچا آج سٹیڈیم پہنچنے تا ہم بھارتیوں کی جانب سے انہیں ہراساں کیا گیا جس کے بعد پولیس انہیں باہر لے آئی اور وہ پولیس وین میں بیٹھ گئے، شگاگو چاچا اس موقع پرانتہائی مایوس نظر آئے،
بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کو ویز ے نہیں دیئے، مودی سٹیڈیم میں بھارتی شائقین موجود ہیں، پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اگر سٹیڈیم میں پاکستانی شائقین ہوتے تو کھیلنے کا اور مزہ آتا تا ہم مودی سرکار نے پاکستانی شائقین کونہیں جانے دیا، شگاگو چاچا پہنچے تو انکے ساتھ بھی عین میچ کے وقت بدسلوکی کی گئی، شگاگو چاچا کی پولیس وین میں بیٹھے تصویر سامنے آئی ہے وہیں ایک اور تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ سٹیڈیم میں بیٹھے ہیں،
شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ
گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ
پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟
ذکا اشرف 14 اکتوبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے