پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے ترکی کے شہر استنبول میں شہرہ آفاق ڈرامے ’ دیریلیش ارطغرل’ سے جڑی اہم شخصیات سے ملاقات کی-
باغی ٹی وی : پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جانا والا ڈرامہ ‘ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں یہ ڈرامہ اور اس کے کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام میں مقبول ہے بلکہ شوبز کی کچھ شخصیات بھی اس ڈرامے کو سراہ رہی ہیں جن میں عدنان صدیقی بھی شامل ہیں-
ان دنوں عدنان صدیقی ترکی میں ہیں اور ترک شوبز شخصیات سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ تُرکی جارہے ہیں-
عدنان صدیقی نے تُرکی کی پہچان رومی کا مزار، بلیو مسجد اور بکلاوا کا نام لیتے ہوئے لکھا کہ میں درویشوں کی سرزمین پر جا رہا ہوں۔
اداکار نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے نئے پراجیکٹ کے شوٹ کے سلسلے میں تُرکی جارہے ہیں انہوں نے لکھا کہ نیا شوٹ ، نیا حوصلہ ، نئی امید۔
گزشتہ دنوں عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ترکی میں اپنی مصروفیت سے متعلق کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔
عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں جاری کچھ ویڈیوز میں شوٹنگ اور استنبول میں سیر و تفریح کی ویڈیوز بھی جاری کیں۔ساتھ ہی ارطغرل غازی کے مزار پر حاضری پر جانے کی بھی ویڈیو شئیر کی تھیں-
عدنان صدیقی نے انسٹا اسٹوریز میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی بنانے والی کمپنی سے وابستہ قادر نامی شخص کے ساتھ موجود ہیں۔
عدنان صدیقی نے پاک ترک دوستی زندہ باد کہتے ہوئے کہا کہ وہ ترک سیریز بنانے والی کمپنی کے حکام کے ساتھ موجود ہیں اور مداح جلد خوشخبری سنیں گے۔
اس کے ساتھ ہی ویڈیوز میں عدنان صدیقی کو ارطغرل ڈرامے سے جڑے خصوصی تحائف وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے-