ہتھاں نال بنایا سی تے پیراں نال ڈھایا سی:جہانگیرترین سازشی تھیوری میں ماسٹر،اسحاق ڈارکوساتھ ملالیا

0
35

لاہور:ہتھاں نال بنایا سی تے پیراں نال ڈھایا سی:جہانگیرترین سازشی تھیوری میں ماسٹر،اسحاق ڈارکوساتھ ملالیا ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین میں رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان گفتگو نصف گھنٹہ جاری رہی جس میں پنجاب اور وفاق میں ممکنہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال بھی ہوا۔قریبی ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار اور مستقبل میں روابط رکھنے پر غور ہوا۔

قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو بھی کی۔

دونوں رہنما رابطے سے متعلق تبصرے کیلئے دستیاب نہیں تھے۔ ترین گروپ حالیہ دنوں میں وفاق اور پنجاب کی سیاست میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔خیال رہے کہ اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین دونوں ہی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔

ادھر پنجاب میں حکومت سازی اور سیاسی ہلچل میں بڑی تبدیلی آگئی، علیم خان کے بعد ترین گروپ بھی حکومت کا ساتھ دینے سے انکاری ہو گیا اور سفارشات جہانگیر ترین کو بھجوا دی گئیں۔

پنجاب میں عمران خان کے نامزد امیدوار کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، ترین گروپ کی اکثریت نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا ہے، ترین گروپ نے غیر رسمی مشاورت میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا۔

اس حوالے سے اراکین کا کہنا ہے کہ ہمیں اب حکومت کی طرف نہیں بلکہ اپوزیشن کی طرف جھکاؤ کرنا ہوگا، ترین گروپ نے جہانگیر ترین کو تمام تجاویز ارسال کر دیں جبکہ مسلم لیگ ن نے ترین گروپ کو حکومت سازی میں ہر طرح سے ایڈجسٹ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ ترین گروپ کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ جہانگیرترین ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے پہلے پی ٹی آئی بنائی اورپھراسی پی ٹی آئی کی شریکوں کے ساتھ مل کرپٹائی کردی ہے

Leave a reply