اداکارہ مدیحہ امام جو کہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں انہوں نے کرلی ہے واپسی ایکبار پھر شوبز کی دنیا میں، اداکارہ آج کل ایک ڈرامے کی شوٹنگ کروا رہی ہیں، شادی کے چند دن کے بعد اداکارہ اپنے سیٹ پر واپس گئیں تو مٹھائی کی ٹوکری کے ساتھ گئیں انہوں نے سیٹ پر مٹھائی تقسیم کی اور سب کو بتایا کہ یہ مٹھائی میری شادی کی خوشی میں ہے. سیٹ پر اس وقت اداکارہ صبا فیصل بھی موجود تھیں انہوں نے مدیحہ امام سے پوچھا کہ یہ
مٹھائی کس خوشی میں ہے تو اداکارہ نے بتایاکہ یہ مٹھائی میری شادی کی خوشی میں ہے. مدیحہ امام نے مٹھائی کھلا کر اپنے ساتھیوں سے دعائیں لیں. اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ ہم تمہاری شادی کی خوشی میں ایک تقریب کراچی میں بھی کریں گے. یاد رہیں کہ مدیحہ امام نے چند روز قبل شادی کی اور شادی انہوں نے چپ چاپ کی زیادہ لوگوں کو اس میں شامل نہیں کیا، اداکارہ نے جب شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں تو لوگوںکو پتہ چلا کہ مدیحہ نے شادی کر لی ہے. تاہم اداکارہ اس شادی سے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے کام کرنے سے منع نہیں کیا.