پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ مدیحہ امام جو اپنی خوبصورت اداکاری کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں انہوں نے شادی کر لی ہے، گزشتہ روز ان کی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ خوبصورت لال رنگ کے جوڑے میں اپنے شوہر کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں، ان کے شوہر شکل سے پاکستانی نہیں لگتے، تاہم اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی کی خبر خود اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کی . انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی یکم مئی کو انجام پائی ، لیکن انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے دولہے کا زکر نہیں
کیا کہ وہ کہاں کے ہیں یا ان کا تعلق کس ملک سے ہے . اداکارہ نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعائوں کی درخواست کی انہوں نے لکھا کہ میرے مداح مجھے نئی زندگی کی شروعات پراپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ مدیحہ امام کے کریڈٹ پر کم مگر معیاری کام ہے انہوں نے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ اس سے بے حد مطمئن ہیں انہوںنے دھانی،مقدر،زخم،عشق جلیبی،دل مومن،بابا جانی،دشمن جاں جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ویسے تو ان کی آن سکرین جوڑی بہت سے اداکاروں کے ساتھ سراہی جاتی ہے لیکن محب مرزا کے ساتھ انہیں دشمن جاں میں بہت زیادہ پسند کیا گیا.