دا لیجنڈآف مولا جٹ کی ریلیز کے بعد پنجابی فلموں کو ایک سہارا ملا ہے، پنجابی فلموں کے شائقین کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کو اب ایک اور پنجابی فلم دیکھنے کو ملے گی جس کو پرویز کلیم نے ڈائریکٹ اور کاشف ریاض نے پرڈیوس کیا ہے. 23 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ” رنگ عشقے دا ” کی کاسٹ میں مدیحہ شاہ ، علی عباس سید، آمنہ راہی ، رازیا خان ، نغمہ بیگم ، اچھی کان ، وسیم علی ، وہاج خان ، سعید سیکی، حسن عباس ، طاہر نوشاد ، شمع ، ہانی بلوچ ، جنت علی اور افتخار ٹھاکر کے نام قابل زکر ہیں . فلم کا میوزک ذوالفقار علی نے دیا ہے
جبکہ گیت ڈاکٹر خاقان حیدر غازی ، مشتاق علوی اور علی عباس سید نے لکھے ہیں. فلم کے حوالے سے پرویز کلیم کا کہنا ہےکہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بہت محنت کی ہے اور شائقین ان کی فلم کو پسند کریں گے. پرویز کلیم کا یہ بھی دعوی ہے کہ رنگ عشقے دا کی کہانی مختلف ہے اور مدیحہ شاہ کے ساتھ ایک عرصے کے بعد کام کرکے بہت مزہ آیا ہے. فلم کا میوزک بھی شائقین کی پسند کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے یقینا شائقین کو میوزک بھی بہت پسند آئیگا.