مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج کا کام ہوتا دیکھتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے کیونکہ آج کام بہت سسٹم سے ہو رہا ہے۔ہمارے دور میں ایسا نہیں ہوتا تھا ، ویسے تو آرٹسٹوں کی ہر نسل کی اپنی مشکلات ہوتی ہیں لیکن ابھی پہلے سے زیادہ آسانیاں ہیں۔ہم جب اس انڈسٹری میں آئے تھے تو فلموں کی شوٹنگ کے حوالے سے کوئی سسٹم نہ تھا،فلم بننے میں سال ڈیڑھ لگ جایا کرتا تھا اور کبھی تو اس سے بھی زیادہ لگ جاتا تھا ۔کچھ بھی پلا ن نہیں ہوتا تھا ہمیں بس اتنا پتہ ہوتا تھا کہ کہانی کیا ہے لیکن یہ نہیں پتہ ہوتا تھا کہ ہمارے ڈائیلاگز کیا ہیں کب اس کی شوٹنگ شروع ہو گی یہاں تک کہ ہمارے پاس تو وین وغیرہ بھی نہیں ہوتی تھیں لیکن اس کے باوجود ہم اچھی
فلمیں بنایا کرتے تھے۔اب تو ہر فلم کے لئے بجٹ ہوتا ہے ہمیں یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ ہم نے کتنے دن شوٹنگ کرنی ہے سکرپٹ ریڈی ہوتا ہے لکس ،کپڑے ہر چیز ریڈی ہوتی ہے۔ ایکٹرز کو ایسے سیٹ اپ میں کافی فائدے ہیں ۔ہمارے دور میں میک اپ روم میں ایک عورت میک اپ آرٹسٹ ہوا کرتی تھی ہمارے کو سٹارز یا ہئیر ڈریسر ہوتے تھے اس کے علاوہ سیٹ پر خواتین نہیں دکھائی دیتی تھیں لیکن آج سیٹ پر ہر شعبے میں خواتین دکھائی دیتی ہیں آج خواتین فلم کے ہر شعبے میں کام کررہی ہیں جو کہ بہت ہی زبردست ہے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ عورتیں اپنا آپ منوا رہی ہیں ۔آج عورتیں رائٹر بھی ہیں ڈائریکٹر بھی ہیں ۔