بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میںوہ بتا رہی ہیں کہ انہوںنے اپنی زندگی میں بہت ہی دیوانے مداح بھی دیکھتے ہٰیں . انہوں نے بتایا کہ میرے گھر میںایک بار ایک سوئچ بورڈخراب ہو گیا اور اسے ٹھیک کروانے کے لئے میںنے الیکٹریشن کو کال کروائی کیا دیکھتی ہوں کہ پانچ الیکٹریشن میرے گھر آ گئے ہیں ،آ کر پوچھا کونسا سوئچ بورڈ ہے ان کو بتایا کہ فلاںہے. ایک نے دیکھا ، ایک نے تار نکالی ، ایک نے لگائی ایک نے چیک کیا کہ ٹھیک ہو گیا نا نہیں ، چاروں کام کرکے واپس چلے گئے ان میں سے ایک ان کے ساتھ نہ گیا.
میں نے اس سے کہا کہ بھائی آپ کے ساتھی چلے گئے ہیں اور سوئچ بورڈبھی ٹھیک ہو گیا ہے تو اس نے کہا کہ کس نے کہا کہ وہ میرے ساتھی ہیں ، میں تو ان کے ساتھ اندر گھس آیا تھا ، میں آپ کا مداح ہوں آپ کو دیکھنا چاہتا تھا اس لئے میں انہی کے ساتھ آپ کے گھر میں آگیا. مادھوری نے کہا کہ ”مجھے بہت ہنسی آئی اور پھر سوچا بھی کہ مداح کیا کیا حرکتیں کرتے ہیں اپنے پسندیدہ سٹارز کو ملنے کے لئے. ”