معدنی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بزدار حکومت کا تاریخی فیصلہ

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معدنی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بزدار حکومت کا تاریخی فیصلہ سامنے آ گیا

صوباٸی کابینہ نے کوئلہ کی لیز پر 10 سالہ عائد پابندی ختم کرنے کی حتمی منظوری دے دی .پابندی کے خاتمہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن صوباٸی سیکرٹری معدنیات کی جانب سے جاری کر دیا گیا

پابندی کے خاتمے سے نہ صرف موجودہ انویسٹرز کا حوصلہ بڑھے گا بلکہ نئے لوگوں کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جا سکے گا۔صوبائی کابینہ نے منرل سیکٹر میں مقابلے کو فروغ دینے اور دور رس بہتر حکمت عملی کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اپنی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے ہر طرح کی آسانیاں پیدا کریں گے، این او سی جاری کرنے کے طریقہ کار کو مزید تیز کیا جائے، سرمایہ کارو ں کے لیے قواعد و ضوابط آسان بنائے جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے این او سی کے اجرا کے حوالے سے پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا، اور محکمہ صنعت و دیگر متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہا، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صنعتیں لگیں گی تو سرمایہ کاری آئے گی، نئی سرمایہ کاری سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔

Leave a reply