فاطمہ جناح کی زندگی پر بنائی گئی ویب سیریز ’مادر ملت‘ کے ریلیز کئے جانے کا انتظار سب کو بہت زیادہ ہے ، لیکن ان سب کے لئے خوشخبری ہے کہ فاطمہ جناح کی زندگی پر بنائی جانے والے فلم مادر ملت کا پہلا سیزن 14 اگست کو ریلیز کیا جائیگا. فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جسے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. فلم کی ڈائریکشن دانیال کے افضال کی ہیں ،ویب سیریز کی کہانی فاطمہ جناح کی زندگی پر مشتمل ہے، تاہم اس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے سیاسی حالات اور فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی بھی دکھائی جائے گی۔اور ان کے بچپن اور جوانی کا کردار سندس فرحان کریں گی.
جبکہ ”اس ویب سیریز کے دوسرے سیزن میں مادر ملت کا کردار سجل علی کریں گی”. سیریز کے دوسرے سیزن میں تحریک آزادی، تقسیم برصغیر اور قیام پاکستان کے واقعات دکھائے جائیں گے. ویب سیریز کے تیسرے سیزن میں سامعہ ممتاز فاطمہ جناح کا روپ دھاریں گی۔14 اگست کو ریلیز کی جانے والی یہ ویب سیریز یقینا شائقین کا اچھا ریسپانس پائے گی. یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس مذکورہ ویب سیریز کو یوم آزادی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کی ریلیز موخر کردی گئی تھی۔