بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 9.54 فیصد اضافہ
باغی ٹی و ی : کورونا وائرس اور شرح سود میں کمی کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں، جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 9.54 اور سالانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوارکا ڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق جولائی 2020 میں ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.54 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 1.66 فیصد، فوڈ، مشروبات اور تمباکو شعبے کی پیداوار 21.73 فیصد، کوک، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 18.34 فیصد اور فارماسیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 19.20 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں سالانہ بنیاد پر آٹوموبیل سیکٹر کی پیداوار 23.31 فیصد، آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار 11.13 فیصد، فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار 5.08 فیصد اور الیکٹرانکس کی پیداوار33.31 فیصد گرگئی۔اسی طرح جولائی میں سالانہ بنیاد پر چمڑے
ایشین بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ سال جون تک پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح منفی صفر اعشاریہ چار فیصد سے بہتر ہوکر 2 فیصد مثبت ہوجائے گی، حکومت پاکستان نے 1200 ارب روپے کا ریلیف دے کر پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وباء سے متاثر معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 1240 ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا۔ حکومتی پیکج سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع ہے۔کی مصنوعات کی پیداوار 35.95 فیصد، انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار 32.60 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 18.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی.
پاکستانی معیشت بحالی کی جانب گامزن ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی گواہی دے دی