پی ایم ایم ایل کراچی کے صدر احمدندیم اعوان نے کہا ہے کہ مفاد پرست سیاستدانوں نے کراچی کو تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری کاراج ہے۔ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور آئینی بحران سے عوامی حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ عوام اور مختلف سیاسی کارکنوں کی مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت مرکزی مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

مرکزی مسلم لیگ کے دروازے تمام مکاتب فکر اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نیوکراچی ٹاؤن میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تنظیمی اجلاس کے موقع پر نیوکراچی ٹاؤن کے نئے عہدے داران میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں نےپاکستان کو ایک خطرناک دلدل میں لاکھڑا کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:
امریکہ اسرائیل کی حمایت میں اندھا ہوچکا۔ ماہرین
جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
کراچی شہر کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹے گئے ہیں۔ لسانی سیاست نے کراچی کو تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ لسانی سیاست کو کراچی کے عوام نے اب مسترد کردیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔مرکزی مسلم لیگ عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ جس کے دروازے تمام مکاتب فکر اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔آئے روز عوام اور مختلف سیاسی کارکنوں کی مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت مرکزی مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔انہوں نے کارکنان اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ کارکنان انتخابات کی بھرپور مہم چلائیں۔مرکزی مسلم لیگ کی دعوت گھر گھر گلی محلہ میں پہنچیں۔

Shares: