مافیا کام کرنے نہیں دے رہا،وزارت ریلوے میں بڑا استعفیٰ آ گیا

0
32

مافیا کام کرنے نہیں دے رہا،وزارت ریلوے میں بڑا استعفیٰ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے اسپیشل اسسٹنٹ غلام دستگیر بلوچ نے استعفی دے دیا

غلام دستگیر بلوچ کا کہنا تھا کہ ریلوے کے اندر مافیا محترک ہے جو کہ کام کرنے نہیں دے رہا ہے ،وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو بھی اس صورتحال کے حوالے سے کئی بار آگاہ کیا گیا تا ہم اس حوالہ سے کوئی توجہ نہیں دی گئی

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے عوام کی سہولت کے لیے کال سنٹر متعارف کروا دیا جو کہ روزانہ کی بنیا د پر چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرے گا۔ عوام کی سہولت کے لیے کال سنٹر کا نمبر یہ ہے042-99070011جس پر نا صرف ریزرویشن اور بکنگ کے مسائل کے فوری حل کے لیے کال کی جاسکتی ہے بلکہ کوالٹی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کالز کا ریکارڈ بھی محفوظ رکھا جائے گا۔

31جنوری سے لے کر 10فروری تک تقریبا 9 ہزارکے قریب مسافروں کی شکایات سنی گئی اور ان کا فوری ازالہ کیا گیا۔ گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز نثار احمد میمن نے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ میں قائم کال سنٹر کا دورہ کیا اورمسافروں کی شکایات سے متعلق کال ریکارڈ دیکھنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مشیروزیر ریلویزدستگیر بلوچ اور ڈائریکٹر آئی ٹی محمد فاروق اقبال ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Leave a reply