20 دسمبر بھی گزرجائے گی اسمبلیاں وہیں موجود ہونگی مگر عمران خان….شیری رحمان

0
48
عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان کا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان سابق وزیراعظم عمران خان پر برس پڑیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بار پھر سیاست میں ریلیونٹ رہنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تحریک انصاف تاثر پیدا کر رہی ہے کہ عمران خان کے پاس ہی پنجاب کی صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہے جبکہ آئین کے آرٹیکل 112 کے مطابق صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہےپنجاب میں حکومت ان کی نہیں ق لیگ کی ہے جو اسمبلی تحلیل کے حق میں نہیں کہ عمران خان کے پاس سیاسی آپشنز ختم ہو چکے ہیں لہٰذا اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی دے کر وہ ریلیونٹ رہنا چاہتے ہیں پی ٹی آئے کے سینئر رہنما سر عام کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات ہیں

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ 20 دسمبر بھی گزر جائے گی اسمبلیاں وہیں موجود ہونگی جبکہ عمران خان اداروں کو منتیں کرتے نظر آئیں گے ۔اگر یہ اتنے بااختیار اور سیاست میں متعلقہ ہوتے اداروں سے مخاطب ہوکر خطاب نہ کرتے یہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے سے پہلے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفیٰ منظور کروانے پر رضامند کریں

Leave a reply