مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، پاکمیٹ کی لاہور اوراسلام آباد سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی-
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں مون سون سپیل شروع ہوگا ،جولائی کے پہلے ہفتے اچھی بارشیں ہوں گی جبکہ مون سون کا سپیل اگست کے پہلے ہفتےتک وقفے وقفے سے بارشیں برسائے گا-
موجودہ بارشوں کا سسٹم سندھ میں ختم مغربی سسٹم سے اگلے دو روز کے دوران سکھر لاڑکانہ نواب شاہ ڈویژن میں بارش کی امید-
اگلے 2 روز کے دوران میرپورخاص حیدرآباد ڈویژن میں موسم خشک رہے گا لیکن کچھ مون سون ہوائیں اور مغربی سسٹم کے زیر اثر کچھ علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے خاص کر میرپورخاص ڈویژن میں-
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف علاقوں گجرات، شکرگڑھ اور ٹنڈوباگو میں بارش ہوئی جبکہ آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں خشک ہوگا ساحلی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔