مغربی بنگال میں بی جے پی کو کھلی شکست ، تڑپتے بے یارو مدد گا کرونا کے مریض مودی کو لے ڈوبے
مغربی بنگال میں بی جے پی کو کھلی شکست ، تڑپتے بے یارو مدد گا کرونا کے مریض مودی کو لے ڈوبے
باغی ٹی وی :مغربی بنگال میں مودی کی جماعت کو کھلی شکست ملی ہے جس میں ممتا بنر جی نے واضح اکثریت حاصل کی ہے . کورونا وائرس کی وجہ سے جو حالات بھارت میں پیدا ہوئے اور جس طرح حکومتی مشینری بے بس نظر آ؛ئی اور کہیں بھی کوئی انتظام نہیں ہے اس نے مغربی بنگال میں بی جے پی کو چاروں زانوں چت کردیا ہے . بھارت اخبار نے اس پر مودی سرکار کو سخت تقید کا نشانہ بنایا ہے . مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پیر کو دہلی میں پارٹی کے نئے دفتر کے بارے میں بی جے پی پر طنز کیا اور کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو اپنے انداز میں ” شائستہ ” ہونا چاہئے۔
ممتا کا کہنا تھا . وہ (بی جے پی) دنیا کے سب سے بڑے پارٹی دفتر کے افتتاح کے بارے میں فخر کررہے ہیں۔ انہیں اس پر شرم آنی چاہئے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے سپریمو نے مغربی بنگال کے بہرام پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو اپنے طرز عمل میں شائستہ ہونا چاہئے اور اسے تکبر سے برتاؤ نہیں کرنا چاہئے۔
ممتا بنرجی عوام میں دیدی کے نام سے مشہور ہیں۔ انہیں مغربی بنگال کی آئرن لیڈی بھی کہا جاتا ہے۔ نچلے متوسط گھرانے میں پیدا ہونے دیدی کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ آج بھی بالکل عوامی نظر آتی ہیں۔ ان کا لباس ہو، سٹائل یا گفتگو کا انداز سب عوامی ہوتا ہے
تاہم الیکشن میں سب سے بڑا اپ سیٹ یہ ہوا ہےکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مسلسل 2 بار وزیراعلیٰ رہنے والی ممتا بنر جی نندی گرام سے بی جے پی کے رکن کے مقابلے میں اپنی نشست ہا رگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انہیں 1736 ووٹوں سے شکست ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی کے سابق صدر و موجودہ وزیرِ داخلہ امیت شاہ اور پارٹی کے کئی سینیئر رہنماؤں نے مغربی بنگال میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا تھا اور بی جے پی کی فتح کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے