انویسٹی گیشن پولیس جنوبی چھاؤنی کی کارروائی ،مغویہ بازیاب کروا لی گئی
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایات پرانویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ 22سالہ نازیہ بی بی بحفاظت تلاش کرکے ورثاء کے سپرد کر دیا گیا،مغویہ نازیہ بی بی گھریلوناراضگی کی وجہ سے بغیر بتائے چچا کے گھر چلی گئی تھی،
ایس پی انویسٹی گیشن ارشد زاہد انچارج انویسٹی گیشن جنوبی چھاؤنی طلحہٰ ناصر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نازیہ بی بی کو تلاش کیا، مغویہ نازیہ کے والدنے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھاتھا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان کی طرف سے جنوبی چھاؤنی پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی