مغربی جمہوریت کی حقیقت ایرانی صدر نے بتا دی

0
34

مغربی جمہوریت کی حقیقت ایرانی صدر نے بتا دی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے نے مغربی جمہوریت کی کمزوریوں کا پول کھول دیا، امید کرتے ہیں نئی امریکی انتظامیہ ان واقعات سے سبق سیکھے گی اور اپنے رویے میں تبدیلی لائے گی

امریکا میں ٹرمپ حامیوں کی ہنگامہ آرائی پر ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا میں کل رات اور آج کےمناظر نے واضح کر دیا کہ مغربی جمہوریت کتنی کمزور ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس پر ٹرمپ کے حامیوں نے ہلہ بول دیا تھا جب کانگرس ارکان کا اجلاس نئے صدر کو قانونی طور پر منظور کرنے کے لیے جمع تھے .صدر ٹرمپ کے حامی مظاہرین نےکیپٹل ہل(پارلیمنٹ کی عمارت) پر اس وقت دھاوا بولا جب وہاں کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جاری تھا۔

ٹرمپ کے متوالے وائٹ ہاؤس پر چڑھ دوڑے ، واشنگٹن میدان جنگ بن گیا

اجلاس کا مقصد جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں فتح کی باقاعدہ تصدیق کرنا تھا۔ بی بی سی نیوز کےمطابق ہنگامہ آرائی میں ایک خاتون ہلاک ہوئی اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔رکاوٹوں کو توڑنے پر مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں ہاتھاپائی بھی ہوئی۔

Leave a reply