جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ رمضان رب کی رحمتوں اور برکتوں سے لبر یز ہے ۔ رمضان بر کتو ں ، رحمتو ں ، تقوی و پر ہیز گا ری ، صبر و استقامت ، ہمدردی ، حسن سلو ک ، تعمیرِسیر ت ، ضبط ِنفس ، دعا وں ، نز ول قرآن مجید اور کثر ت سے صد قہ و خیر ات کامہینہ ہے،اللہ کے عطا کر دہ مال سے غریبوں اور ضرورت مندلوگوں کی اعانت کرنا رب کی با رگا ہ میں پسندیدہ عمل ہے ۔
انہوں نے میمن مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ما ہ صیام تقو ی پر ہیز گاری کا عملی تر بیت کا مہینہ ہے ۔ روزہ اللہ کی بے ریا عبادت ہے تا کہ بندہ تقوی اور پرہیزگاری اختیار کر سکے ۔ روزہ ایمان اور احتساب کے ساتھ رکھ کر ہی روزے کے مقصد کو پورا کیا جاسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ مبارکہ میں عمل صالح ، کار خیر اور روزہ داروں کو افطار کروانے کا بڑا اجر و ثواب ہے ۔ شااہ عبدالحق کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کا استقبال بھر پور مذہبی جو ش و جذبے سے سرشار ہو کر کیا جائے ۔ ایمانی تقاضا ہے کہ رمضان کے پورے روزے رکھنے کے ساتھ تراویح اور نماز کی پابندی یقینی بنائی جائے ۔

Shares: