بالی وڈ کے معروف فلم ساز مہیش بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں جو کہ انہوں نے ارباز خان کو دیا اس میں انکشاف کیا ہے کہ میں نے خود کو بہت زیادہ بدلا ہے. ا نہوں نے کہا کہ مجھے نشے کی بہت عادت تھی ،میں نشے میں جب دھت ہو جاتا تھا تو مجھے یاد نہیں رہتا تھا کہ میں کون ہوں اور کن لوگوں کی زندگیاں میرے ساتھ جڑی ہوئی ہیں. انہوں نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار ایک پارٹی میں گیا وہاں میں نے بہت زیادہ شراب نوشی کی ، نشے میں دھت ہو کر وہاں سے نکلا تو پتا ہی نہیں چلا کہ کب میں فٹ پاتھ پر سو گیا ، جب میری آنکھ کھلی تو

میں اوندھے منہ پڑا ہوا تھا ، اور صبح ہونے کے قریب تھی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری بیٹی شاہین جب پیداہوئی تو میں بہت خوش تھا ، ہسپتال میں اس کو ملنے گیااسکو ہاتھوں میں اٹھا کر چومنا چاہا تو اس نے اپنا منہ پھیر لیا شاید وہ شراب کی بدبو برداشت نہیں کر پا رہی تھی. اس واقعہ نے مجھے بہت زیادہ دکھی کیا اور میں نے فیصلہ کر لیا کہ اب خود کو تبدیل کرنا ہے لہذا میں‌ نے جس طرح سے خود کو تبدیل کیا اس کو دیکھ کر میرے گھر والے اور دوست سب حیران تھے .

Shares: