ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل”میسنی”سے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماہم شاہد کو ڈائریکٹر عمران ملک نے اپنی فلم "رب دی سوں”کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا ہے جس میں وہ فرحان سعید کے مقابل کام کریں گی۔اس فلم کے ذریعے ماہم شاہد پہلی بار سلور سکرین پر انٹری دیں گی۔ ماہم شاہد کا ان دنوں ہم ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامے”جھوک سرکار” میں ماہم شاہد نوری کا کردار کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔ماہم شاہدکا اس حوالے سے کہنا ہےکہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے فلم میںکاسٹ کیا گیا ہے.
ماہم نے مزید کہا کہ ”میری کوشش ہے کہ میں ایسے پراجیکٹس کا انتخاب کروںجن میںمجھے اداکاری کرنےکا مارجن ملے.” مجھے اس چیز کی بھی بہت خوشی ہے کہ جھوک سرکار میں میرے کردار کو پسند کیا جا رہا ہے، ایک سوال کے جواب انہوں نے کہاکہ میںنروس کبھی نہیںہوتی لیکن ایک تھوڑا سا پریشر ضرور ہوتا ہے ہر نیا پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے. ماہم شاہد نے کہا کہ اداکاری کی دنیا میں ہر وہ میرا آئیڈیل ہے جو اچھا کام کررہا ہے. میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے میرے سینئرز کی بہت سپورٹ رہی ہے. میں ان کے کام سے بہت کچھ سیکھتی ہوں.