بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین ہدایتکار مہیش بھٹ کی بیوی اور اداکارہ سونی رزدان آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی حمایت میں بڑی-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ گزشتہ سال جون میں ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے ان کی خودکشی کے معاملے میں ان کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی سے تحقیقات کی گئی تھیں اور اس منشیات سے متعلق کیس میں انہیں ایک ماہ جیل میں بھی گزارنا پڑا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریا سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ریا جیل جا چکی ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر انہوں نے بالی وڈ میں کیرئیر کا موقع گنوا دیا اب دیکھتے ہیں ارنب کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ یقین نہیں ہے کہ کچھ ہوگا۔


صارف کے اس تبصرے پر اداکارہ سونی رزدان ریا چکرورتی کی حمایت میں سامنے آگئیں اور کہا کہ اس نے جیل جاکر صرف ان لوگوں کو بے نقاب کیا جنہوں نے اسے وہاں بھیجا اور یہ ظاہر کیا کہ وہ بے قصور ہے’۔

عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان نے مزید کہا کہ اسے کوئی کیوں کام نہیں دے گا؟ میرے خیال میں وہ بہت اچھا کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال14 جون کو 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
بعد ازاں سوشانت کے گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو اداکارکی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس پر سوشانت کی موت کے علاوہ بالی وڈ میں منشیات کا ایک نیا قصہ کھل گیا اور اس میں ریا کو جیل میں بھی جانا پڑا-

Shares: