ماہرہ خان کیلئےبرطانوی پارلیمنٹ کیجانب سے بڑا اعزاز
لندن: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے-
باغی ٹی وی: ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے برطانوی پالیمنٹ کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر شیئر کی ہے اور اس پر شکریہ ادا کیا ہے،،ادکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے-
ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کو شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔