پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان امریکی لکھاری اداکار اور میزبان جیمز لپٹن کی موت پر افسردہ ہو گئیں

باغی ٹی وی : امریکی لکھاری اداکار اور میزبان جیمز لپٹن 93 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں ان کی موت پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان افسردہ ہو گئیں اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیمز لپٹن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ لپٹن کی موت کی خبر سن کر وہ دل گرفتہ ہیں


انہوں نے جیمز لپٹن کےانسائیڈ دی ایکٹرز اسٹوڈیو جیسے نامور شو کی تعریف کی اور ایسا منفرد شو پیش کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور لکھا وہ اس شو کو ابھی بھی دیکھ رہی ہیں اور دوبارہ دیکھیں جب تک وہ یاد رکھ سکیں

لپٹن کی اہلیہ کے مطابق لپٹن مثانے کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور یہی ان کی موت کی وجہ بنا

1994 سے شروع ہونے والے معروف شو’انسائیڈ دی ایکٹرز اسٹوڈیو‘ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے لپٹن نے اپنے شو میں متعدد فنکاروں کے انٹرویوز کئے

اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ شو کے ایک سیگمنٹ میں مدعو کیے گئے مہمان لپٹن اکیڈمی کے طلبہ کو اداکاری کے گر سکھاتے تھے

Shares: