معروف پرڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ان کی آن سکرین جوڑی کو فلم بن روئے میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا ، بن روئے 8 سال قبل ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد ان دونوں کو کسی بھی پراجیکٹ میں ایک ساتھ نہیںدیکھا گیا. شائقین کی شدید خواہش ہے اپنے ان دونوں پسندیدہ سٹارز کو ایک بار ایک ساتھ پھر دیکھ سکیں تو ان دونوں کے چاہنے والوںکے لئے خوشخبری ہے کہ دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. کہ جا رہا ہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان فلم لو گرو میں اکٹھے کام کررہے ہیں فلم کی شوٹنگ رواں برس شروع ہو رہی ہے
اور اگلے سال ریلیز ہوگی. اس حوالے سے ماہرہ خان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک اشارہ دیا تھا کہ بہت جلد وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کررہی ہیں. دونوں کے مداحوں کے لئے یقینا یہ ایک خوشخبری ہے کیونکہ مداح ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے بے حد خواہش رکھتے ہیں. یاد رہے کہ گزشتہ برس ماہرہ خان کی قائداعظم زندہ باد اور ہمایوں سعید کی لندن نہیں جائونگا ریلیز ہوئی . یہ دونوں فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں امید ہے کہ ان کے آنے والے پراجیکٹس بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے.