پیرس: شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے،بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پیرس فیشن ویک کے دوران لی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
سانپوں کی شہزادی معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرکے دنیا کو پیغام دیا تھا کہ پاکستانی فنکار بھی کسی سے کم نہیں۔ کانز فلم فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان کے لباس اور اسٹائل کی بے حد تعریف کی گئی تھی۔ماہرہ خان کے چاہنے والوں کے لیے یہ ایک خوشی کی خبر سے کم نہیں‌

تعلیمی بحران حل کرنے کے لیے لاہور میں 100 نئے سرکاری سکول بنانے کا فیصلہ

ذرائع کےمطابق شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان رواں سال وہ کانز میں شرکت نہ کرسکیں جس کے باعث ان کے مداح مایوس ہوگئے تھے۔ لیکن اب شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان نے اپنے چاہنے والوں کی مایوسی دورکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کانز میں تو نہیں لیکن پیرس فیشن ویک میں شرکت کریں گی۔

امریکیو سن لو ! اگر تم امن نہیں‌چاہتے تو پھر ہم بھی جنگ کے لیے تیار ہیں‌ اور نہ بھولنے والا سبق سکھائیں‌گے ، افغان طالبان نے امریکہ کو پیغام بھیج دیا

گزشتہ روز ہی ماہر خان پیرس فیشن ویک میں حصہ لینے کے لیے خوشبوؤں کے شہر پیرس پہنچی ہیں جہاں وہ انٹرنیشل برانڈ لوریال پیرس کی سفیر کی حیثیت سے پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ پیرس فیشن ویک 23 ستمبرسے یکم اکتوبر تک جاری رہے گا۔

Shares: