پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو زبردست اندازمیں خراج تحسین پیش کیا۔
باغی ٹی وی : شوبزانڈسٹری میں اسٹارزایک دوسرے کی تعریفیں بہت ہی کم کرتے ہیں تاہم اس بارتعریف بھی کی گئی اورخراج تحسین بھی پیش کیا گیاوہ بھی حسین الفاظ میں-
جی ہاں خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کوانڈسٹری میں 10 مکمل ہونے پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے-
اداکارہ عائزہ نے اپنی انسٹاگرام میں ماہرہ خان کی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ اداکارہ نے انڈسٹری میں 10 سال گزارلیے اورآج بھی ماہرہ سب سے اوپرہیں وہ صرف اس لیے کیونکہ ماہرہ خان نے بلاک بسٹر فلموں اورڈراموں میں بہترین اداکاری کے ذریعے ہم سب کو محظوظ کیا۔
عائزہ خان نے کہا کہ ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے بین الاقوامی سطح پر ہماری نمائندگی کرتی ہیں اور ہم خوش نصیب ہیں کہ آپ جیسی اداکارہ ہمارے پاس ہے ۔اور اسی لیے میں ماہرہ خان کی بہت عزت کرتی ہوں، میں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں ، آپ کو اپنا احترام پیش کرنا چاہتی ہوں ، اور آپ کو کچھ عظیم داستانوں میں پیش کرتی ہوں آپ میری بس دوست نہیں بلکہ ایک لوونگ لیجنڈ ہیں۔
عائزہ خان نے لکھا کہ ہر چیز کے لیے آپ کا بہت شکریہ. ان تمام سالوں پر بہت بہت مبارک ہو اور میں آپ سب کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ آپ ہیں اور ہمیشہ ہماری ہیروئن رہیں گی!
عائزہ خان کی اس پوسٹ کو فنکار سمیت مداحوں کی جانب سے بھی بے حد سراہا جا رہا ہے –
اس پر عائشہ عمر نے کہا کہ یہ خراج ہر چیز ہے۔ آپ دونوں خواتین ہماری ہیروئن ہیں۔ ہمارے دلوں کی ہیروئن۔
نادیہ حسین نے کہا کہ بہت ہی زبردست الفاظ میں خراج تحسین ہے-
ماہرہ خان نے عائزہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پوسٹ پر خوشی میں میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ہیں دراصل یہ پوسٹ مجھے نہیں بلکہ آپ کی خوبصورت شخصیت کی عکاسی کرتی ہے-