لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے زور دار دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر جہاں پاکستانی عوام اور معروف سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے وہیں پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنے غم کا اظہار کر رہے ہیں-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عالمی شہرت یافتہ صف اول کے اداکارہ ماہرہ خان نے بھی بیروت میں ہونے خوفناک دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے-
https://www.instagram.com/p/CDgVXBQhBXG/?igshid=cg7ro2cd3p8l
انسٹا گرام پر ماہر خان نے بیروت کی خوبصورت تصویر شئیر کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوٹے ہوئے دل کی ایمو جی بنائی اور اپنمے پیغام میں لکھا کہ بیروت کے بہت پیارے لوگوں سے جس سے میں نے ملاقات کی ہے مجھے اس خوفناک واقعے پر افسوس ہے-
ماہرہ خان نے متا ثرین کے لئے دعائیں بھی کیں-
ماہرہ خان کی اس ہوسٹ پر بیروت سے تعلق رکھنے والی ایک صارف نے شکریہ ادا کیا جس پر ماہتہ کان نے رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ آپ کے دوست اور آپ کی فیملی ٹھیک ہوں گے آپ سب کئ لئے میری طرف سے بہت سا پیار-
واضح رہے کہ منگل کی شام یہ دھماکے بیروت کے شمال میں بیس کلومیٹر دور واقع بندرگاہ کے علاقے میں ہوئے ہیں ۔ ان شدید دھماکوں کی آوازیں کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ہیں اور ان سے دور دور تک کئی ایک عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور شاہراہوں پر کھڑی دسیوں گاڑیاں جل گئی ہیں۔جبکہ بیسیوں عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں