اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جہاںمجھ پر بہت زیادہ تنقید ہوتی ہے وہیں مجھے پیار کرنے والوں کی بھی تعداد بہت زیادہ ہے. تنقید کرنے والوں کی تعداد شاید آٹے میں نمک کے برابر ہے. اور یہ وہ لوگ ہیں جو بےجا تنقید کرتے ہیں تاکہ میرے حوصلے توڑ سکیں. لیکن میں ان کی باتوں پر دھیان نہیں دیتی .جو مجھ سے پیار کرتے ہیں میں ان کی بات سنتی ہوں . ماہرہ خان نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد فلم میکرز پر جو پریشر آیا ہے وہ خطرناک پریشر نہیں ہے بلکہ یہ ایک خوبصورت پریشر ہے. اب وقت تو وہ وقت ہے
کہ اگر اچھی فلمیں بنیں گی تو سینما چلے گا ورنہ نہیں چلے. اب آڈینز بدل چکی ہے اس کا مزاج بدل چکا ہے. آج ہر کام جلدی جلدی اور تیزی میں ہو رہا ہے. ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ میری ایک فلم آرہی ہے جس میں ہم دونوں کا کردار رومیو جیولیٹ جیسا ہے. مجھے تو امید ہے کہ منی بیک گارنٹی ایک اچھی فلم ثابت ہو گی اور اس میں جتنے بھی اداکار ہیں ان کی اداکاری بھی کمال ہو گی اور فیصلہ قریشی کی صلاحیتوں پر تو ہمیں ویسے ہی بہت اعتبار ہے.