پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان جو بلاوجہ ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں اس حوالے سےوہ کئی بار گفتگو بھی کر چکی ہیں ایک بار پھر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کچھ بھی نہ کہوں تب بھی مجھے ٹرول کیا جاتا ہے مجھ پہ تنقید کی جاتی ہے جھوٹی باتیں میرے ساتھ منسوب کی جاتی ہیں. اور سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا کرنے والے جن اکائونٹس سے ایسا کررہے ہیں ان پہ ان کی کوئی تصویر نہیں ہوتی یہاں تک کہ انہوں نے اپنے نام سے بھی یہ اکائونٹس نہیں بنائے ہوتے. ماہرہ خان نے کہا کہ میں تو یہ چاہوں گی

کہ سوشل میڈیا پت ہر صارف کے اکائونٹ کو بلیو ٹک ملنا چاہیے تاکہ اپنی اصل شناخت کے ساتھ ہم کسی کے ساتھ بات کریں . انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بہت سارے اکائونٹس سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں اور ایسی ایسی تنقید کی جاتی ہے کہ میں پریشان ہوجاتی ہوں کہ اتنی شدت کے ساتھ کوئی کسی کے خلاف اتنی مہم کیسے چلا سکتا ہے.ماہرہ خان نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ سوشل میڈیا پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب نہ دوں اور میں نہیں‌دیتی لیکن افسوس ضرور ہوتا ہے.

Shares: