فلم ”رئیس “ سے بالی وڈ میں ہلچل مچانے والی ماہرہ خان کی انڈین سکرین پر واپسی آج سے ہوگی ۔رپورٹس کے مطابق آج سے ماہرہ خان کا ڈرامہ سیریل” صدقے تمہارے“ زی زندگی پر آن ائیر جائیگا ۔اس حوالے سے ماہر ہ خان کہتی ہیں مجھے خوشی ہے کہ میں میری واپسی انڈین سکرین پر ہو رہی ہے ۔صدقے تمہارے میرے دل کے بہت قریب ہے خصوصی طور پر شانو کا کردار میرا پسندیدہ ہے ۔اس ڈرامے کے زریعے ایک بار پھرمیرا میرے بھارتی پرستاروں کے ساتھ انٹریکشن ہو گا ۔
واضح رہے کہ صدقے تمہارے کو خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے اور ڈائریکشن محمد احتشام الدین نے کی ہے یہ کہانی اسی کی دہائی کی لو اسٹوری ہے ۔یہ کہانی لکھاری کی ذاتی زندگی کے قریب ہے اس کہانی میں
خلیل اور شانو دونوں کی منگنی بہت ہی چھوٹی عمر میں ہوجاتی ہے لیکن دس سال ان کا آپس میں رابطہ نہیں ہوتا ،شانو اپنے منگیتر سے ملنے کے لئے بیتاب رہتی ہے لیکن اس کا منگیتر شہر میں سیٹیل ہو چکا ہوتا ہے شرو ع میں خلیل شانو سے ملنے یا اس کو اپنانے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہوتا ہے کیونکہ وہ شہر میں سیٹل ہو چکا ہوتا ہے وہاں اس کےلئے ہر لحاظ سے بہتر مواقع ہوتے ہیں لیکن آخر کار وہ شانو کی محبت میں گرفتار ہو ہی جاتا ہے۔ماہرہ خان نے شانو کے کردار میں اپنی زبردست اداکاری کے زریعے حقیقت کے رنگ بھر دئیے تھے یقینا ان کے انڈین پرستار ان کایہ ڈرامہ دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔