معروف اداکارہ ماہرہ خان کی شادی جو کہ انہوں نے ایک معروف بزنس مین سلیم کریم سے کی ہے اس کی ایک مختصر سی وڈیو منظر عام پر آئی ہے ، وڈیو میں دیکھا جا سکتاہے چند ایک لوگ اس تقریب میں‌موجود ہیں اور ماہرہ خان دلہن بنی ہوئی ہیں‌انہوں نے لہنگا زیب تن کر رکھا ہے اور سلیم کریم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان گھونگھٹ میں‌ہیں . ماہرہ خان دلہن کے روپ میں نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں.ان کے مداحوں نے ان کی شادی کی مختصر ترین وڈیو کو بھی بہت سراہا ہے. اس شادی کی تفصیلات ، تصاویر اور مزید وڈیوز ابھی آنا باقی ہیں.

کہا جا رہا ہے کہ” ماہرہ خان نے اس شادی میں بہت کم لوگوں‌کو مدعو کیا ہے ، ان کے نہایت قریب دوست اور فیملی ممبرز شادی میں شریک ہوئے ہیں”. شادی نادرن ایریا میں‌جا کر کی گئی ہے. وڈیو میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ نہایت ہی پرسکون جگہ ہے جہاں شادی کے تمام ارینجمنٹس کئے گئے ہیں. جہاں تک شوبز انڈسٹری کے لوگوں کی اس شادی میں شرکت کے حوالے سے بات ہے تو شاید ولیمہ کراچی میں‌رکھا جائے اور وہاں سب کو مدعو کیا جائے. لیکن شادی میں‌شاید ہی کسی کو مدعو کیا گیا ہے.

سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

Shares: