ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل بغیر میک اپ تصویر پر صارفین کا رد عمل
اگر ماہرہ خان خوبصورت ہیں تو میں مس یونیورس ہوں سوشل میڈیا صارفین
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پاکستان کی خوبصورتی ہیں انک کے مداح نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ سرحد کے دوسری طرف بھی ان کے مداحوں پزاروں کی تعداد میں ہیں جو ان کی خوبصورتی اور کام کے معترف ہیں
ماہرہ خان بلاشبہ آل راؤنڈر ہیں وہ ایک وی جے ، میزبان ، ماڈل ، اداکارہ اور سب سے بڑھ کر ایک خوبصورت بیٹے کی ماں ہیں انہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز وی جے کی حیثیت سے کیا اور لوگ ان کے انداز کو پسند کرتے تھے ، بعدازاںانہوں نے اپنے ایک شو میں میزبانی کے فرائض نبھائے جہاں وہ بہت سی مشہور شخصیات کی میزبانی کرتی تھیں
ماہرہ نے پھر اداکاری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کی وجہ سے انہیں بہت شہرت ملی تب ان کے بہترین کام کے انداز کو بالی وڈ نے پہچانا تھا شاہ رخ خان کے ساتھ ماہرہ کی فلم بالی ووڈ میں ان کی پہلی فلم رئیس تھی تھی اور اس کا آغاز ہی ان کے شوبز دور کا نیا آغاز تھا
ملک بھر می لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام شعبہ ہائے زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں فنکار گھروں میں قرنطینہ میں ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں سے باخبر رکھے ہوئے ہیں جن میں ادکارہ ماہر خان بھی شامل ہیں حال ہی میں ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ تصویر شئیر کی جو دیکھتے ہی وئارل ہو گئی ہے
اداکاری کی بغیر میک اپ تصویر دیکھ کر حیران ہیں اور ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں سوشل میڈیا پر صارفین نے ماہرہ خان کی بغیر اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ بغیر میک اپ بھی بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں تاہم کچھ لوگوں نے مختلف خیالات کا اظہار کیا ایک خاتون نے کہا کہ اگر ماہرہ خان خوبصورت ہیں تو میں مس یونیورس ہوں