اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے دیکھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور ہمارے ہاں آج تک اچھے ڈرامے بن رہے ہیں، مجھے جب بھی وقت ملتا ہے پاکستانی فلمیں دیکھنے کی بجائے ڈرامے دیکھتی ہوں ، پی ٹی وی کے دور میں بنے ہوئے ڈرامے کلاسک کی ھیثیت رکھتے ہیں اور مجھے دھوپ کنارے ، ان کہی ، تنہائیاں جیسے ڈرامے بہت پسند ہیں، میرے پاس ویسے تو فارغ وقت بہت کم ہوتا ہے لیکن اگر ہو تو میں پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہوں اور پرانے ڈرامے جنہیں کلاسک کہا جاتا ہے ان کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھتی ہوں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ آج بھی ہمارے ہاں بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے ہمسایہ ملک بھارت میں جیسے ماضی میں ہمارے ڈرامے پسند کئے جاتے تھے ویسے ہی آج بھی پسند کئے جاتے ہیں۔ ہمارے ڈراموں کی خاص بات یہ ہے کہ
ان میں حقیقی ایشوز کو ڈسکس کیا جاتا ہے اور ہمارے فنکار اور ڈائریکٹرز رائٹرز کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ وقت بدل جاتا ہے،کام کے تقاضے بھی بد ل جاتے ہیں ، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے ڈرامے مسلسل شائقین کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ ماہرہ خان فلموں کے ساتھ ساتھ ڈرامے بھی کرتی ہیں ان کا ابھی تک کا آخری ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے ، تھا ، ماہرہ خان کی اصل پہچان ٹی وی ہی ہے اور انہوں نے کبھی بھی اس پہچان کو فرامو ش نہیں کیا۔ ان کی ہمایوں سعید کے ساتھ بہت جلد فلم آنے والی ہے اس فلم کو لیکر ماہرہ کافی پرجوش ہیں۔