ماہرہ خان نے نئے سال کے موقع پر ٹوئٹر پر ’آسک ماہرہ‘ کے سلسلے میں مختلف مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے اور اسی سلسلے میں ہی ایک مداح نے ان سے دوسری شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا ماہرہ خان سے مداحوں نے ’آسک ماہرہ‘ کے سلسلے میں کئی سوالات پوچھے جن کے جواب اداکارہ نے دئے اگرچہ اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے دوسری شادی کرنے کی کوئی چہ مگوئیاں نہیں تھیں تاہم پھر بھی اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ دوسری شادی کب کریں گی
ماہرہ خان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ وہ کب دوبارہ بالی وڈ اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ ’رئیس‘ جیسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی اور ساتھ ہی مداح نے کہا کہ اس سوال کا جواب ان کے لیے انتہائی اہم ہے اور ہم سب آپ کو ان کے ساتھ دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں اداکارہ نے مداح کو جواب دیا کہ انہیں اندازہ ہے کہ ان کے لیے جواب کتنا اہم ہے تاہم ان کے پاس ان کے سوال کا جواب موجود نہیں ہے
ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ پچھلے 10 سال کا کوئی یادگار لمحہ جسے وہ بھلا نہ پائی ہوں؟ مداح کے سوال پر اداکارہ نے اپنے ماں بننے کے تجربے کو یادگار بتایا اور کہا کہ وہ بیٹے اذلان کو جنم دینے کو نہیں بھول سکتیں
ایک اور مداح کی طرف سوال کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں کارٹون کرداروں میں ’مولان‘ اور ’سمبا‘ بھی پسند ہیں تاہم اگر انہیں موقع ملا تو وہ ’ڈوری‘ کا کردار ادا کرنا چاہیں گی
ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے اداکارہ کو کبھی بھی عوام کے سامنے غصے میں نہیں دیکھا آخر وہ کیسا راز ہے جو وہ اپنے غصے پر قابو پا لیتی ہیں؟
مداح کا سوال اداکارہ کو بہت پسند آیا اور انہوں نے اس سوال کو بہت پسند کیا اور انہوں نے جواب دیا کہ وہ صرف لوگوں کے رویوں کی وجہ سے تنگ ہوتی ہیں
ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’کیا انہیں نہیں لگتا کہ انہیں دوبارہ شادی کر لینی چاہئیے؟ مداح کے سوال پر اداکارہ نے انہیں مختصر جواب دیا کہ جب انہیں لگے گا تو کرلیں گی ان کی پہلی شادی علی عسکری سے 2007 میں ہوئی تھی جو کامیاب نہیں ہو سکی اور طلاق پر ختم ہو گئی تھی ان کا ایک چھ سال کا بیٹا اذلان بھی ہے








