ماہرہ خان کی والدہ ان سے کیا اور کیوں‌ کہتی ہیں ؟‌

اداکارہ ماہرہ خان جو سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں ، انہوں نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر کسی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا پورا حق حاصل ہے. لیکن جب ہم ایسا کرتے ہیں تو ہمیں‌تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے. اگر کوئی عام آدمی اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتا ہے تو اس پر تنقید نہیں‌ہوتی لیکن میں یا میرے ساتھی ایسا کریں تو ایک طوفان اٹھ جاتاہے. میں اگر کسی کی کسی بات کا جواب دے دوں تو میرے پیچھے سوشل میڈیا کی ایک برگیڈ لگ جاتی ہے، ایسے میں میری والدہ مجھ سے سوال کرتی ہیں کہ تم نے

جواب کیوں دیا ، کیا تمہیں ہمارا یا اپنے بچے کا خیال نہیں ہے؟ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ سوشل میڈیا کا استعمال ضرور کریں لیکن کسی کی ذاتی زندگیوں میں‌ مت گھسیں ، کسی کا گھر یا زندگی خراب ہو سکتی ہے. ہم سب کو سوشل میڈیا سے وقفہ ضرور لینا چاہیے یہ ہم سب کے لئے ضروری ہے. یاد رہے کہ ماہرہ خان کو اکثر ان کی اداکاری کی وجہ سے ہدف تنقید بنایا جاتا ہے اور وہ زیادہ ترخاموش ہی رہتی ہیں لیکن جیسے ہی کسی کی کسی بات کا جواب دیتی ہیں تو سوشل میڈیا پر شور مچ جاتا ہے.

Comments are closed.