معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ جب میں دماغی بیماری کا شکار ہوئی تھی تو اس وقت میری فلم ریلیز ہوئی ساتھ ہی پاکستانی فلم ورنہ بھی ریلیز ہو گئی ، اس کے ساتھ ہی رنبیر کپور والا ایشو بھی ہو گیااُس وقت میں ٹوٹ کر رہ گئی تھی ، میں پہلے ڈپریشن کا شکار ہورہی تھی ، ڈپریشن مزید بڑھ گیا، مجھے لگا کہ فلم ورنہ کوئی بھی نہیں دیکھنے آئے گا لیکن حیران کن طور پر فلم ورنہ بہت پذیرائی ملی ، میری فلم کو لوگوںنے نہ صرف دیکھا بلکہ داد بھی دی . یہ وہ وقت تھا جب میری زندگی میں تبدیلیاں رونما ہوط رہی تھیں ، میری صحت کی خرابی بھی ساتھ ہی چل رہی تھی .
”کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میں کس مشکل وقت سے گزر رہی ہوں.” لیکن میں نے خود کو سنبھالا . میںنے زہنی دبائو کی دوائیاں لینی شروع کر دیں. انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے. چاہے میں چھوٹی سکرین پر کسی نئے پراجیکٹ کے ساتھ آئی ہوں یا بڑی سکرین پر ، مداحوں نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے یہ ان کی حوصلہ افزائی ہی ہے جو مجھے ہارنے نہیں دیتی. میں ان کے لئے کام کررہی ہوں اور کرتی رہوں گی .