اسلام آباد :پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے تو اپنے بچپن کی یادوں کو اس طرح سمیٹا ہے کہ اپنے بالوں کا بھی تذکرہ کردیا . کبھی اداکارہ اپنی پرفارمنس پر بات کرتی ہیں تو کبھی کہتی ہے کہ اداکاری نے سپر سٹار بنادیا ، اسی حوالے سے ماہرہ خان کی پیاری سی گفتگو سامنے آئی جس میں وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک دن سپر سٹار بن جایئں گی۔نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دروان ماہرہ خان نے کہا کہ وہ اداکاری کی شوقین تھیں لیکن وہ اپنی شہرت اور سپر سٹار بننے سے نا واقف تھیں ۔

میں محمد بن سلمان سے نہیں‌کسی اور سے محبت کرتی ہوں‌، لنزے لوبان کے بیان نے کھلبلی مچادی

ماہرہ خان سے جب ان کی خواتین کے حوالے ترجیحات کے بارے میں پوچھا گیا تو ماہرہ خان نے کہا کہ وہ ذاتی طور ہر ایسے کردار زیادہ پسند کرتی ہیں جس میں خواتین کتنی مضبوط اور بہادر ہیں جیسے پہلو دکھائے جائیں۔ بچپن کی یادوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سر پر تیل لگانے سے بھاگتی تھیں کیونکہ ان کے بال بچپن میں بہت لمبے تھے اور ان کی دادی کو ان کے بالوں سے بہت لگائوتھا، ماہرہ خان نے مزید کہا کہ وہ خواتین کے حقوق کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی

Shares: