لاہور: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اپنے دکھوں کو پاس رکھنا اور انہیں چھپانا مجھے زیادہ بہتر لگتا ہے یہی وجہ ہے مسائل کسی سے بھی بیان نہیں کرتی۔

اپنی نجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیٹے اذلان کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی کوشش کرتی ہوں، اُس کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ ہے وہ اب پانچویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تین سال قبل ایک حقیقت سامنے آئی جس کے بعد خود نمائی کی عادت چھوڑ دی، یہی وجہ ہے کہ اب میں ’میں کون ہوں‘ کے چکر سے باہر آگئی اور سادگی سے زندگی بسر کرتی ہوں، شاید اسی وجہ سے مجھے میک اپ کے بغیر رہنا پسند ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کمیشن میں ہونے والی تقرری کو اداکارہ نے اپنی زندگی کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اُن کے ساتھ کام کرنے میں بہت خوشی ہوگی اور امید ہے یہ تجربہ میرے لیے اچھا بھی رہے گا‘۔

Shares: